تازہ ترینعلاقائی

وادی کاغان میں سیاحوں کی ایک اور گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی

مانسہرہ﴿منور سعید عرف قاضی بلال﴾وادی کاغان میں سیاحوں کی ایک اور گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔ دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 15افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم سے مانسہرہ کے پرفضا مقام وادی کاغان میں سیر وسیاحت کی غرض سے آنے والے افراد کی گاڑی نمبر 8041/RIDوادی کاغان کی حدود اندھیرا بیلہ پہنچی تو اندھیرا بیلہ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ۔ جس کے نتیجے میں شہناز زوجہ محمد ضمیر، انجم مسعود زوجہ محمد جان اور نوید ولد مظفر موقع پر جاںبحق ہوگئے۔ جبکہ گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت دیگر 15افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی آبادی کے افراد موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر کاغان ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں زخمیوں کی حالت کے پیش نظر انہیں کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ ریفر کیا گیا۔ زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اغوا کی دو مختلف وارداتو ں میں دوشیزہ اور شادی شدہ خاتون کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker