بین الاقوامیتازہ ترین

کیلی فورنیا،اسکول بس اور ٹرک میں تصادم، 9افراد ہلاک

اس اینجلس(مانیٹرنگ سیل) امریکی ریاست کیلی فونیا میں بس اور ٹرک میں تصادم کے باعث نو افراد ہلاک، جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کیلی فورنیا ہائی وے پیٹرول آفیسر نے حادثے کی تصدیق کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طلباء کی بس اور ٹرک میں تصام کے باعث نو طلبا جھلس کر ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے، جس میں بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔ حادثے کے بعد بس اور ٹرک میں آگ لگ گئی، جس کی زد میں آکر قریب سے گزرتی گاڑی نے بھی آگ پکڑ لی۔ آگ لگنے سے اسکول بس مکمل جل گئی، طلباء کی ٹور بس تعلیمی دورے پر تھی۔ تصادم کا حادثہ کیلی فورنیا کے علاقے گیلن کاؤنٹی میں پیش آیا۔ حادثے کے بعد شاہراہ کو آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker