تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم، بیوی ہلاک، خاوند شدید زخمی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم۔بیوی ہلاک ،خاوند شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں پنڈی موسیٰ کارہائشی عبد الوحید اپنی بیوی سعیدہ کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبری LEM:9604پر پتوکی سے لاہور جارہاتھا کہ بھائی پھیرو کے نواحی جمبر موڑ کے قریب ٹرک نمبری JU:0414کی زد میں آگیا جس سے اُس کی بیوی شدید مضروب ہو گئی اور اُس کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں جس کی تاب نہ لاتے ہو ئے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ عبدالوحید بھی شدید زخمی ہو گیا اور اُس کی بھی ایک ٹا نگ ٹوٹ گئی اُسے طبی امدا د کے بعد لاہور ریفر کر دیا گیا ۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ صدر نے ٹرک قبضہ میں لیکر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقد مہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں  قصور،گوالے دودھ میں گندہ پانی ملادیتے ہیں، بچوں میں پیٹ کی بیماری شہرمیں عام ہوگئی، سروے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker