تازہ ترینعلاقائی

کوئٹہ : تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (مانیٹرنگ سیل) کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پشتون آباد میں اندھی گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوگئیں ۔ پولیس کے مطابق بلیلی کے علاقے مریانی آباد کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ژوب کا رہائشی کریم اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،لاش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ گاڑی ڈرائیور فرار ہوگئے ۔ دریں اثناء پشتون آباد کے علاقے میں آندھی گولی لگنے سے محمد قاسم کی اہلیہ بی بی حنیفہ شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ، واقعہ سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیں  ممبئی:پریتی زنٹا کی نئی فلم عشق ان پیرس کے نئے گیت کی وڈیو نے دھوم مچادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker