تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد: تیز رفتار ٹرالر نے سٹرک کنارے کھڑے شخص کو کچل دیا، ڈرائیور فرار

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) تیز رفتار ٹرالر نے سٹرک کنارے کھڑے شخص کو کچل دیا موقع پر جاں بحق ڈرائیور فرار ہوگیا مشتعل افراد نے نیشنل ہائی وے کو بلاک کر دیا ٹریفک کی لمبی لائنیں پولیس نے ڈرائیور کو ٹرالے سمیت اوکاڑہ کینٹ سے گرفتار کر لیا واقعات کے مطابق صبح سویرے شوکت آباد کا رہائشی عاشق مزدوری پر جانے کیلئے رینالہ خورد بائی پاس پر نیشنل ہائی وے کے کنارے کھڑا تھا کہ لاہور سے اوکاڑہ جانیوالے تیز رفتار ٹرالر نمبر TLF101جس کو ماجد نامی ڈرائیوچلا رہا تھا نے کچل دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ڈرائیور ٹرالے سمیت موقع سے فرار ہوگیا مشتعل ورثا اور اہل محلہ نے رینالہ بائی پاس پر نعش رکھ کر روڈ بلاک کر دیا جس سے ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئی پولیس نے ڈرائیو ر کو اوکاڑہ کینٹ کے قریب سے ٹرالر سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیں  کشمیری تمام فرقوں اور تفرقوں سے با لا تر کشمیریت پر متحد ہوجائیں ، سردار شوکت علی کشمیری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker