تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:ہائی ایس وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم، معروف سرجن ڈاکٹرعبداللہ خالد سمیت چھ افراد جاں بحق

رینالہ خورد (تحصیل رپورٹر)ہائی ایس وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم ہائی ایس وین میں سوار معروف سرجن ڈاکٹر عبداللہ خالد سمیت چھ افراد جاں بحق ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہائی ایس وین میں سوار ساتوں افراد اوکاڑہ اور رینالہ خورد سے رحیم یار خان جارہے تھے کہ خان پور اور لیاقت پور کے درمیان حادثہ پیش آگیا تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے معروف سرجن ڈاکٹر عبداللہ خالد اپنے بیٹے محمد عمر ڈرائیور عمر علی محمد رفیق سکنہ چک 23 ٹو ایل ندیم آفتاب چک نمبر چار ون آر اے رینالہ خورد محمد رشید اور ساجد علی کے ہمراہ ہائی ایس وین پر سوار رحیم یار خان جارہے تھے کہ لیاقت پور اور خان پور کے درمیان مخالف سمت سے آنیوالی ریت سے لوڈ ٹرالی کے ساتھ ان کی ہائی ایس وین ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر عبداللہ خالد ان کا پندرہ سالہ بیٹامحمد عمر محمد رفیق موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ شدید زخمی حالت میں زخموں کی تا نہ لاتے ہوئے ندیم آفتاب عرف مون ڈرائیوار عمر علی اور رشید ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ ہائی ایس وین میں سوار ساتویں شخص ساجد علی کی ٹانگ ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ شدید زخمی ہوگیا جسکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی خبر جب ان کے گھروں میں پہنچی تو کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:پولیس کا چھا پہ ،ڈکیتی کی وا ردتوں میں مطلوب محمد اکرم عر ف اکری 3ساتھیوں سمیت گرفتا ر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker