سوات (نامہ نگار) سوات کے علاقے گوگرہ دو گاڑیوں کے درمیان تصادم سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق اندوہناک حادثہ سوات کے علاقے گوگردہ میں پیش آیا، جہاں مسافروں سے بھری وین جیپ سے ٹکرا گئی، جس سے پانچ افراد موقع پر جاں بحق، جب کہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔