علاقائی

گوجرانوالہ : ٹرک کی رکشے کو ٹکر،3بچے جاں بحق،خاتون زخمی

گوجرانوالہ(بیورروچیف) گوجرانوالہ میں شیخوپورہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک رکشے پر چڑھ دوڑا۔حادثے میں تین بچے جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شیخوپورہ روڈ پر کھیالی بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرک ایک گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل رکشے پر چڑھ دوڑاجس کے نتیجے میں رکشے میں سوار تین بچے موقع ہی پر جاں بحق اورایک عورت زخمی ہوگئی۔واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔زخمی خاتون کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چمن: عید گاہ چوک پر دھماکا، 4 افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker