تازہ ترینعلاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزا د

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزا د نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے جب تک ایک بھی سائل موجو د ہوگا ڈی پی اوآفس کا عملہ اپنے دفتر میں حاضر رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میں اپنی تعیناتی کے بعد کھلی کچہر ی میں سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اورآئی جی پنجاب انعام غنی پولیس ڈیپارٹمنٹ کو عوام کی مشکلات کے مداوا کے لئے خدمات گار کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے کھلی کچہری کے نظام کوموثر اورعوام کے لئے فائدہ مند بنانے کے لیے کو شاں ہیں ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے ہال میں روزانہ کی بنیا دپر کھلی کچہری کا ہوا کرے گی جہاں ہر شہری کواپنے مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا اور یہاں پر جب تک ایک بھی سائل موجو د ہوگا سٹاف کاکوئی بھی فرد اپنے دفتر سے باہر نہیں جائے گا انہوں نے کہا کہ میں ضلع بھر کے ہر شہری کے لئے ہمہ وقت دستیاب ہوں گا٭

یہ بھی پڑھیں  ڈبلن:پاکستان نے آئرلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker