پاکستانتازہ ترین

توہین رسالت پر شیری رحمن کیخلاف کارروائی کا حکم

sheery rehmanاسلام آباد(بیورورپورٹ)امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر شیری رحمن کے خلاف مذہبی معاملے میں مبینہ طور  پر توہین آمیز رویہ اختیار کرنے پر کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع عدالت عظمی یعنی سپریم کورٹ میں فہیم انور گل نامی شہری نے خاتون سفیر کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ درخواست کی ابتدائی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے ملتان کے سٹی پولیس افسر کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ فہیم انور نے اس سے قبل سیشن اور ہائی کورٹ میں بھی یہ درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ فہیم اختر گل نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ 30 نومبر 2010ء کو پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’دنیا مرے آگے‘میں شیری رحمن نے توہین رسالت کی سزا پر گفتگو کی اور ایسے الفاظ استعمال کیے جو توہین پر مبنی ہیں۔ سائل فہیم انور گل نے عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ عدالت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور شیری رحمن کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔ خیال رہے کہ توہین رسالت کی سزا سے متعلق شیری رحمن کے تحفظات اس وقت سامنے آئے تھے جب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مشرقی صوبے پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کو ان کے سرکاری محافظ ممتاز قادری نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ شیری رحمن کو اپنی مذکورہ گفتگو کے بعد دھمکیاں موصول ہوئی جس کے بعد موجودہ حکمران جماعت پیپلزپارٹی کی قیادت نے انہیں کچھ عرصے کے لیے منظر عام سے غائب کردیا تھا۔ بعض حلقےمیمو گیٹ اسکینڈل میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کی برطرفی کے بعد ان کی جگہ شیری رحمن کی امریکا میں تعیناتی کو بھی اس متنازعہ گفتگو کی اہم وجہ قرار دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  عید سے قبل کاروباری بندش تاجروں نے لاک ڈاؤن مسترد کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker