پاکستانتازہ ترین

پہلی بارعدلیہ نےپی سی اوکوکالعدم قرار دیا،چیف جسٹس

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ اب اس ملک کی باگ دوڑ ایسے شخص کے ہاتھ میں ہوگی جو آئین اور قانون کی پاسداری کرے گا ۔ شیخو پورہ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار ایسا ہوا کہ عدلیہ نے مارشل لاء یا پی سی او کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا۔ چیف جسٹس افتخار چوہدری نے وکلاء جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بزرگوں نے پاکستان بنایا تھا اور آپ نے 3نومبر کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کے خلاف جد و جہد کرکے پاکستان بچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اس ملک کی باگ دوڑ اب ایسے شخص کے ہاتھوں میں ہوگی جو قانون اور آئین کی پاسداری کرے گا

یہ بھی پڑھیں  روز گار کے خواہش مند لوگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker