پاکستانتازہ ترین

ججزکوگھورنےپرڈی جی پلاننگ کمرہ عدالت سےگرفتار،اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سی ڈی اے حکام کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کیے دوران ججز کو گھورنے پر ڈی جی پلاننگ سی ڈی اے غلام سرور سندھو کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے حرام کی کمائی سے دوبئی میں جائیدادیں بنا رکھی ہیں پانچ آفیسران کے خلاف سابق چیئرمین سی ڈی اے ٹاسک فورس فیصل سخی بٹ سے عدالت حکم کے باوجود ملاقات کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی جاری ہے پیر کو کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی پلاننگ سی ڈی اے غلام سرور سندھو نے عدالت کو بتایا کہ یہ بیان جھوٹا ہے جبکہ غلام سرور کے وکیل عامر عباسی نے عدلت کو بتایا کہ ایسی ملاقات نہیں ہوئی دوران سماعت غلام سرورسندھو ججز کی طرف دیکھ کر گھورتے رہے جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سی ڈی اے کے فرعون بنے بیٹھے ہیں اور آپ نے حرام کی کمائی سے دوبئی میں جائیدادیں بنائی ہیں اور اب عدالت کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے غلام سرور سندھو کو کمرہ عدالت نے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:صحافی ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، ناصر محمود

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker