تازہ ترینعلاقائی

میرٹ کی پالیسی اپنانے سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزادنے کہا ہے کہ میرٹ کی پالیسی اپنانے سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے پولیس کی بابت معاشرہ پر بہتر امیج بنتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ محرر او ر نائب محرر کی ذمہ داری سب سے زیادہ ہوتی ہے جس نے اپنے آفیسر کے حکم کی تعمیل اور دیگر امور کو بروقت ، احسن طریقہ سے نپٹاناہوتا ہے اس لئے ضلع بھر میں ان کی تعیناتی کے لئے میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے محرر اور نائب محرر کی تعیناتی کے لئے پولیس لائن میں تحریری ٹیسٹ لیا گا تا کہ تجربہ کار ، ذمہ دار اور فرض شناس محرر اور نائب محرر تعینات کئے جا سکیں پوری پولیس فورس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے امن و امان کی صورت حال کو بہتر سے بہتر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں٭

یہ بھی پڑھیں  پٹھان کوٹ ایئر بیس میں دھماکےاورفائرنگ کی اطلاع

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker