پاکستانتازہ ترین

افغانستان نے پاکستانی اخباروں پر پابندی لگا دی

کابل(ڈیسک رپورٹر) افغانستان حکومت نے اخبارات کے ذریعے عوام پر طالبان کی طرف سے اثر انداز ہونے کی کوششوں کا توڑ کرنے لیے پاکستان سے آنے والے تمام اخبارات پر پابندی لگا دی ہے۔افغان حکومت کی طرف سے طورخم کے ذریعے آنے والے اخبارات پر پابندی لگا دی ہے اور پولیس کو کہا ہے کہ مشرقی صوبوں نگرہار، کنڑ اور نورستان کے صوبوں میں تمام پاکستانی اخبارات کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔کابل سے بی بی سی کے پشتو سروس کے نامہ نگار نے افغان وزارتِ داخلہ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہ پابندی پاکستانی اخبارات کی طرف سے طالبان اور شدت پسندوں کی کارروائیوں کو مبینہ طور ہوا دینے اور حکومت کے خلاف اشتعال انگیز تجزیوں پر خبروں کے شائع کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی اخبارات طالبان کے پراپگنڈہ کا ذریع بن رہے تھے۔افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اکثر خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہوتیں۔پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔ اس کشیدگی کا ایک عکس جمعرات کو اقوام متحدہ میں بھی نظر آیا جہاں افغان وزیر خارجہ زلمے رسول نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرقی صوبے کنٹر میں بمباری بند کرے جں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے اس بمباری سے دوطرفہ تعلقات خراب ہو رہے ہیں اور اس سے خطے میں قیام امن کی کوششوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔پاکستان فوج کی طرف سے اپنے قبائلی علاقوں میں طالبان کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے بہت سے پاکستانی طالبان بھاگ کر کنٹر صوبے میں جمع ہو گئے ہیں جہاں سے امریکی فوج واپس بلا لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:حالیہ بارشوں سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہو گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker