بین الاقوامیتازہ ترین

افغان وزارت دفاع کی بس پر خودکش حملہ ، خاتون راہگیر سمیت چاراہلکارجاں بحق

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان دارلحکومت میں وزارت دفاع کی ایک بس کے قریب خود کش حملے میں خاتون راہگیر سمیت چار اہلکار مارے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے اس وقت اپنے جس سے بندھے بارودی مواد میں دھماکہ کیا جب اس کے قریب سے وزارت دفاع کی ایک بس گزر رہی تھی۔دھماکے سے بس پر سوار فضائیہ کے دو اہلکار اور دو عام شہری ہلاک اور کم ازکم دس افراد زخمی بھی ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کابل کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو فضائیہ کی ایک بس کے قریب اڑا لیا۔طالبان نے فوری طور پر اس خودکش بم حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button