بین الاقوامیتازہ ترین

یوکرین کا مسافر طیارہ افغانستان میں ہائی جیک کر لیا گیا

کابل(ڈیسک نیوز ) افغانستان سے اپنے باشندوں کو نکالنے کیلئے بھیجا جانے والا  یوکرین کاطیارہ کابل ائیرپورٹ سے ہائی جیک کر لیا گیا۔غیر ملکی  خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ  افغانستان سے اپنے باشندوں کو واپس لانے کیلئے طیارہ بھیجا تھا مگر اتوار کی صبح مسلح ہائی جیکر جہاز میں گھس گئے۔یوکرین کے نائب وزیر خارجہ کے مطابق جہاز نامعلوم افراد کے گروہ کو لے کر اڑان بھر گیا ۔جہاز میں یوکرینی باشندوں کی بجائے دیگر افراد موجود ہیں ۔ یوکرینی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے جہاز کو مبینہ طور پر ایران لے جایا گیا ہے ۔خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ اب کس حالت میں ہے اس سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا سکا۔طیارہ اغوا کرنے کے حوالے سے ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان محمد حسن زیبخش نے کہا کہ کل رات یوکرینی طیارہ ایرانی شہر مشہد مقدس میں ایندھن بھرنے کی غرض سے اترا اور ایندھن بھرنے کے بعد فوری طور پر کیف کےلئے روانہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں  60ہزار پاکستانیوں نے قومی پرچم لہراکر ارجنٹائن کاورلڈریکارڈ توڑدیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker