بین الاقوامیتازہ ترین

افغانستان: سیاسی تقریب میں حملہ، 29 افراد جاں بحق

طالبان کی حملے کی تردید

کابل(ڈیسک نیوز) افغانستان کے دارالحکومت میں حزب وحدت پارٹی کے رہنما عبد العلی مزاری کی 25 ویں برسی کی تقریب کے دوران حملہ کیا گیا اور فائرنگ کے باعث 29 افراد جاں بحق ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب افغانستان کی اعلیٰ امن کونسل کے سربراہ محمد کریم خلیل تقریر کررہے تھے جب کہ دھماکے کے وقت افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی اور دیگر اہم سیاسی رہنما بھی تقریب میں شریک تھے۔ترجمان افغان وزارت داخلہ نصرت رحیمی نے دھماکے میں 29 افراد کے جاں بحق اور 61 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker