بین الاقوامیتازہ ترین

بوم کی امریکا میں دھوم، میئر کا پورٹ آرتھر میں 5 فروری کو آفریدی ڈے منانے کا اعلان

ٹیکساس (مانیٹرنگ سیل) بوم بوم کی امریکا میں بھی دھوم مچ گئی، اسٹار آل راؤنڈر نے اسپتال کی تعمیر کیلئے ایک ہی دن میں ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ چندہ اکٹھا کر لیا، امریکی شہر ورٹ آرتھر کی میئر نے ہر سال 5 فروری کو شاہد آفریدی ڈے منانے کا اعلان کردیا۔ نیک کام میں دیر کیسی، کرکٹ لورز نے پورٹ آرتھر میں اپنے اِسٹار کی ایک جھلک پر جیبیں ڈھیلی کردیں، شہریوں نے اسپتال کیلئے ایک لاکھ ڈالرز کا فنڈ شاہد آفریدی کے ہاتھ میں رکھ دیا۔ پورٹ آرتھر کی میئر نے اعزازی طور پر شہر کی چابیاں پاکستانی کرکٹ اسٹار کو تھمائیں جبکہ 5 فروری کو شاہد آفریدی ڈے منانے کا بھی اعلان کیا۔ خیبر ایجنسی میں اسپتال کی تعمیر اور پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں شاہد آفریدی امریکا کے دورے پر ہیں، پورٹ آرتھر کے بعد لالہ فنڈ ریزنگ، ڈنرز اور کرکٹ سے متعلق آگاہی پروگرامز میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button