تازہ ترینکھیل

کیریبین لیگ کھلاڑیوں کی نیلامی:شاہد آفریدی ڈیڑھ لاکھ ڈالرز میں فروخت

کراچی(نامہ نگار)کیریبین لیگ کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی ہو گئی۔جارح مزاج آل راونڈر شاہد آفریدی ،کرس گیل ڈیرن سیمی ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئے۔کیریبین لیگ 2015 کے لیے ہونے والی کھلاڑیوں کی نیلامی میں شاہد آفریدی کو ٹاپ کیٹگری میں رکھا گیا۔لیگ کی نئی فرنچائز نیواسانڈ کیٹسڈنے ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالرز میں شاہد آفریدی کی خدمات حاصل کر لیں۔سہیل تنویربھی 80ہزار ڈالرز میں اسی ٹیم کا حصہ بنے۔ ٹرینڈس بارباڈوس نے پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کو ایک لاکھ ڈالرز اپنی ٹیم میں شامل رکھا ہے۔پاکستان کے ایک اور ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل بھی کیریبن لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔سٹیلریڈٹوبیکو ٹرینڈڈ نے انہیں نے 30ہزار ڈالرز میں حاصل کیا ہے۔شاہد آفریدی کے علاوہ کرس گیل،ڈیرن سیمی،ڈیوائن براو،کیرون پولارڈ اور سنیل نارائین بھی ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button