تازہ ترینکھیل

آفریدی کو قیادت دینے کا فیصلہ

لاہور (مانیٹرنگ سیل) ٹونٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کی تمام ذمہ داری کپتان محمد حفیظ، سابق کپتان شعیب ملک، وکٹ کیپر کامران اکمل، عمر گل پر عائد کرکے شکست میں برابر کے ذمہ دارون کوچ معین خان، بیٹنگ کنسلٹنٹ ظہیر عباس، شاہد آفریدی اور ان کے دست راست احمد شہزاد کو کلین چٹ دے دی گئی۔ مقامی اخبار کے مطابق باوثوق ذرائع کے مطابق ٹیم میں آپریشن کلین اپ کی آڑ میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں نے کپتان محمد حفیظ کے ساتھ ساتھ شعیب ملک، کامران اکمل اور عمر گل کو قربانی کا بکرا بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ گزشتہ روز محمد حفیظ نے قیادت سے استعفیٰ بورڈ حکام کے دباﺅ میں آکر دیا۔ ان کو دو آپشنز دی گئیں کہ وہ مستعفی ہوجائیں ورنہ ان کو قیادت سے ہٹا دیا جائے گا جس پر محمد حفیظ نے خاموشی سے مستعفی ہونے کو ترجیح دی۔ ان پر واضح کردیا گیا کہ ان کا کرکٹ میں مستقبل خاموش رہنے کی ہی صورت میں محفوظ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ڈکیتی اور چو ر ی کی نو مختلف وارداتو ں میں شہر ی لا کھو ں روپے مالیت کی گا ڑ ی ، موٹر سائیکل ، مو با ئل فو نز اور نقد ی وغیر ہ سے محر وم ہو گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker