تازہ ترینعلاقائی

سابق ایم این ایزبجلی کےٹرانسفارمر انتخابی مہم کیلئے استعمال کررہے ہیں،آفتاب شیرپاؤ

aftabاسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ سوات ، چار سدہ اور صوابی میں سابقہ ایم این ایز نے بجلی کے ٹرانسفارمر اپنے دور حکومت میں گھروں پر نصب کررکھے تھے جو وہ انتخابی مہم کیلئے استعمال کررہے ہیں جس پر الیکشن کمیشن کو فی الفور نوٹس لینا چاہیے ضلع صوابی نیشنل پارٹی کا گڑھ ہونے کے باوجود محرومی کا شکار ہے اور آنے والے انتخابات میں کامیابی کے بعد ضلع صوابی پر خصوصی توجہ دینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں سے انہیں رپورٹ ملی ہیں کہ سابق ایم این اے نے اپنے دور حکومت میں بجلی ٹرانسفر جمع کررکھے تھے جنہیں اب انتخابی مہم کیلئے استعمال کررہے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے اور الیکشن کمیشن کو اس پر نوٹس لینا چاہیے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ ضلع صوابی عوامی نیشنل پارٹی کا مرکز ہونے کے باوجود مختلف محرومیوں کا شکار ہے اور اے این پی نے حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود اس علاقے کو نظر انداز کیا جس کی سب سے بڑی وجہ اے این پی کے لیڈر کی شکست ہے جو اس ضلع کے لوگوں کو انتقامی کارروائی کے نظر کردیا انہوں نے کہا کہ اگر قومی وطن پارٹی پی کے 33 اور این اے 12سے انتخابات جیتے یا نہ جیتیں لیکن ہم ضلع صوابی کو خصوصی توجہ دینگے اور اب صوابی کے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ اے این پی ان کے حق میں بہتر نہیں ہے جس کی سب سے بڑی وجہ عوامی نیشنل پارٹی کی حکومتی احتاد ہونے کے باوجود صوابی میں کوئی خاص ترقیاتی کام نہ کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:دوران گشت چرس ،شراب برآمد، شرابی گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker