پاکستانتازہ ترین

حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد نتائج کیلئے تیاررہناہوگا، آفتاب شیرپاؤ

aftabپشاور(مانیٹرنگ سیل) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ نے کہا ہے کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد کے نتائج کے لئے تیار رہنا ہوگا ، مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے نیٹو سپلائی روکنے کا فیصلہ اپنے طورپر کیا ہے اس حوالے سے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بندش حساس معاملہ ہے نیٹو سپلائی کی بندش پر اتفاق رائے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button