پاکستان

آفتاب احمد خان شیرپائو کاکراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار

پشاور﴿بیورو رپورٹ﴾پاکستان پیپلز پار ٹی شیرپائو کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت پختون قوم کی نسل کشی کی جا رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ پختونوں نے کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اوراس تناظر میں ان کے ساتھ معتصبانہ رویہ کسی طور مناسب نہیں ۔انھوں نے حکومت اور اس کے اتحادیوں کو کراچی صورتحال کا ذمہ دارٹھرایااور کہا کہ کراچی میں پختونوں کے کاروباراوراملاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور انھیں کراچی چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے کاروباری شہر میں پختونوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے بھیانک نتائج برآمد ہو ں گے کیونکہ پختونوں کو نشانہ بنانے سے نہ صرف کراچی کا امن برباد ہو گا بلکہ پورے ملک میں بد امنی کی ایک اورلہر پھیلے گی ۔انھوں نے کہا کہ پختونوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا جا رہا ہے لیکن افسوس کہ اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا ہے جبکہ معصوم پختونوں کی لاشوں پر سیاست کی جا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ چند مفاد پرست عناصر کراچی میں تشدد کی سیاست کو پروان چڑھارہے ہیں جس سے نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک کی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پائیدار امن کے قیام اور پختونوں کے تحفظ کے لئے تاحال کوئی معنی خیز اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ بار بارسر اٹھا رہا ہے ۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں پختونوں کے قتل عام اور املاک کو نقصان پہنچانے کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور اس سلسلے میں ایک غیر جانبدار انکوائری کے ذریعے شرپسند عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کے مختلف مقامات پر موسم سرما کی پہلی بارش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker