پاکستانتازہ ترین

اے پی سی اجلاس نئی حکومت کی جانب سے اچھا اقدام ہے، آفتاب شیرپاؤ

aftabاسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کل ہونیوالے پارٹی اجلاس میں کیا جائے گا،پیپلزپارٹی کے ساتھ صرف ٹائم فریم کی حد تک متفق تھے،اے پی سی اجلاس نئی حکومت کی جانب سے اچھا اقدام ہے اور اس میں ڈرون حملوں اور دہشتگردی پر بھرپور توجہ مرکوز رکھنی چاہئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے صدارتی امیدوار کا فیصلہ خودکریگی،قومی وطن پارٹی ان سے اس حد تک متفق ہیں کہ صدارتی انتخابات کیلئے ٹائم دینا چاہئے تھا،انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی انتخابات سے بائیکاٹ کا فیصلہ27جولائی بروز ہفتہ کو پارٹی کے اہم اجلاس کے بعد کیا جائے گا،ابھی تک انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا،آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ اے پی سی اجلاس کا بلانا ایک اچھا اقدام ہے اور نئی حکومت نے آتے ہی یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں جاری انتہا پسندانہ سوچ کو تبدیل کرکے امن لایا جائے گا جس کیلئے اے پی سی اجلاس بلایا گیا،اجلاس میں ڈرون حملوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جسکی وجہ سے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ اے پی سی اجلاس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ملک میں جاری دہشتگردی کو امن کی جانب ایک اہم پیشرفت ثابت ہوگی

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:مسلم لیگ ن کی سیاست کامحور و مرکز عوام کی بے لوث خدمت ہے ، حاجی نصیرالدین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker