پاکستان

پشاور:آفتاب شیرپاؤ کے قافلے پر خود کش حملہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)چارسدہ میں پیپلز پارٹی شیر پائو گروپ کے چیئرمین آفتاب شیر پائو کے قافلے پر بم حملے میں 2 گاڑیاں تباہ,پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے, بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت کی اطلاعات ہیں. زخمیوں میں رکن صوبائی اسمبلی محمد علی بھی شامل,آفتاب شیر پائو محفوظ رہے. آفتاب شیر پائو پیپلز پارٹی شیر پائو کے رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ قافلے کی صورت میں ایک جلسے میں شرکت کے بعد جارہے تھے کے اچانک شبقدر کے علاقے کانگڑہ میں سڑک پر نصب بم دھماکہ ہو گیا جس سے 2 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں. دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی, پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں, ریسکیو عملہ, ایمبیولینسں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا. زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا. بم دھماکے کی شدت کے باعث بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے.

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف نے کرپشن نہیں کی تو پھر ن لیگ ٹی او آرز سے کیوں ڈر رہی ہے۔ عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker