پاکستانتازہ ترین

گیلانی نا ااہل ہوچکے ہیں،گیلانی اب آئینی وزیراعظم نہیں،آفتاب شیر پاؤ

سوات(نامہ نگار) پی پی شیرپاوٴ کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاوٴ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد یوسف رضا گیلانی نا ااہل ہوچکے ہیں،گیلانی اب آئینی نہیں بلکہ قابض وزیراعظم ہیں۔سوات میں مٹہ کے علاقے منڈل ڈاگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد گیلانی کو بیرون ملک جاکر پاکستان کی نمائندگی کا کوئی حق نہیں،آفتاب شیرپاوٴ نے کہا کہ بیرون ملک دورے کے دوران سابق وزیراعظم گیلانی کے کسی بھی معاہدے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اسے پاکستان کا امیج خراب کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے،پی پی شیرپاوٴ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سوات میں امن خیرات میں نہیں ملا اور نہ ہی اس میں کسی سیاسی جماعت کا کوئی کارنامہ ہے بلکہ سوات میں امن یہاں کے عوام اور پاک فوج کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر آفتاب شیرپاوٴ نے اجمل خٹک کے مزار پر دہشت گردی کی پر زور مذمت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں  نیب خیبرپختونخواہ کئی اہم کیسوں کی انکوائری کر رہاہے، ڈی جی نیب خیبر پختو نخوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker