پاکستانتازہ ترین

افضل گورو کی شہادت کے خلاف کا مظفرآباد میں جلسہ عام منعقد ہو گا

Afzal-guruاسلام آباد(بیورو رپورٹ)عظیم کشمیری رہنما شہید افضل گورو کی شہادت کے خلاف آزاد جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین او ر کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائد ین کل 14فروری کو مظفرآباد میں احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔یہ بات وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجیدکی طرف سے قائم کردہ رابطہ کمیٹی کے ممبران وزیرقانون سید اظہر گیلانی ،وزیرتعلیم کالجز مطلوب انقلابی ،ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ شاہین کوثر ڈار نے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ اس احتجاجی جلسہ عام میں شرکت کے لیئے حریت رہنما یاسین ملک ،مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان،آزاد کشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین خان ،آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار محمد انور خان ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ،جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی ،لبریشن لیگ کے صدر عبدالمجید ملک ،جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم ،جمعیت علماء اسلام کے صدر پیر عتیق الرحمن نقشبندی ،آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما سید یوسف نسیم اور غلام محمد صفیع کو احتجاجی جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اس احتجاجی جلسہ سے ٹیلیفونک خطاب کریں گے ۔اس احتجاجی جلسہ میں آر پار کی قیادت کی طرف سے کشمیریوں کے مستقبل کے لیئے لائحہ عمل مرتب کرنے اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیئے قراردادیں بھی پیش کریں گے

یہ بھی پڑھیں  دہری شہریت کا بل۔۔ حکومت کوشکست کا خطرہ ،38ووٹوں کی تلاش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker