تازہ ترینعلاقائی

چونیاں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی بے حسی لمحہ فکریہ ہے، محمد افضل شاہین

چونیاں(نامہ نگار) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی بے حسی لمحہ فکریہ ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی ایک بار پھر اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔پوری وادی میں کرفیو کے باوجود لاکھوں مظاہرین کی پاکستانی پرچم اٹھاکر مظاہرے دیکھ کر بھارتی حکومت بوکھلا چکی ہے اور ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ نام نہاد عالمی طاقتوں کوبھارتی افواج کے مظالم نظر نہیں آ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم محمد افضل شاہین ،باسط ولی،عثمان صادق نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج باقاعدہ منصوبہ بندی کے ذریعے مظلوم اور نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔اور اپنی ظلم و بربریت کے ذریعے ان کے جذبہ حریت کو کچلنا چاہتا ہے۔لیکن لاکھوں کشمیری اپنے حق خود ارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عمل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔سلامتی کونسل جیسا عالمی ادارہ نام نہاد عالمی طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔ اسلامی ممالک انڈونیشیا، سوڈان میں عیسائی ریاستیں قائم کرنے والی اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم نظر نہیں آتے۔اس موقع پر احسان علی،حافظ محمد نواز،وجاہت علی،شہریار،علی حسنین چشتی،عبدالرقیب، اعزاز جاوید، ناصر علی ،مشہود علی نے بھی خطاب کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کشمیر کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button