تازہ ترینعلاقائی

میرا جینا مرناہارون آباد،فورٹ عباس کے عوام کے ساتھ ہے،افضل سندھو

ہارون آباد﴿بیو رو چیف﴾پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنی 45سالہ رفاقت چھوڑ کرپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنے کے بعد حلقہ این اے 191ہارون آباد،فورٹ عباس سے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد افضل سندھو نے میڈیا کلب رجسٹرڈ کے چیف پیٹرن یاسر ندیم چوہدری سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دو روز میں ہارون آباد ،فقیر والی ،فورٹ عباس اپنے حلقہ انتخاب کا تفصیلی دورہ کروں گا کیونکہ میرا جینا مرناہارون آباد،فورٹ عباس کے عوام کے ساتھ ہے ۔چوہدری محمد افضل سندھو نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں حلقہ این اے 191ہارون آباد،فورٹ عباس سے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی زیر قیادت بھر پور حصہ لوں گا ۔جبکہ ہارو ن آباد فقیر والی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے چوہدری شوکت محمود بسرائ نے چوہدری محمد افضل سندھو کی تحریک انصاف میں شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری محمد افضل سندھو نے آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی سے نہ صرف بے وفائی کی ہے بلکہ انہوں نے "پیٹھ میںچھرا کھونپاہے "پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی سمندرکا نام ہے ایسے افراد کے آنے جانے سے کچھ فرق نہیں پڑتا ایسے لوگ بے وفائی کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے عنقریب ہارون آباد ،فقیر والی آکر چوہدری محمد افضل سندھو کی بے وفائی پر سیاہ جھنڈوں کے ساتھ احتجاجی جلوس نکالوں گا ،مسلم لیگ ﴿ضیائ﴾کے صوبائی صدر چوہدری غلام مرتضی سابق ایم پی اے نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پرانے بھگوڑوں جنہوں نے 4سال تک اپنے حلقے کا رخ نہیں کیا ان کو شامل کر کے سونامی نہیں لاسکتی ایسے لوگوں کو عوام مسترد کر دے گی پیپلز پارٹی انتشار کا شکار ہے سینئر ترین ممبر کے جانے سے ثابت ہوتا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹنے کے بعد پیپلز پارٹی کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے گی ۔جبکہ چوہدری محمد افضل سندھو کے متعمد خاص نیاز احمد رندھاوا نے کہا کہ چوہدری محمد افضل سندھو کی شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف مضبوط ہوگی ۔پاکستان تحریک انصاف کے ڈیژنل صدر چوہدری معظم علی نے کہا کہ محمد افضل سندھو کے آنے سے پاکستان تحریک انصاف اس حلقہ میں بہت مظبوط ہو گی اور محمد افضل سندھو منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور ہم ان سے بہت مستفید ہوں گے اور انشائ اللہ ہم سب اپنے حلقہ میں ان کے شانہ بشانہ چلیں گے ۔پاکستان پیپلز پارٹی ہارون آباد کے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر اللہ رکھا بابر نے کہا ہے کہ جن قوتوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا ہے ان قوتوں کا مقصد پیپلز پارٹی کو ختم کرنا ہے اور وہ اس پالیسی پر کامیابی سے گامزن ہیں افسوس کہ آصف علی زرداری اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی اپنے ساتھیوں کو ساتھ رکھنے میں ناکام رہے ہیں انہیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے چاہییں اور عدلیہ سے محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker