تازہ ترینعلاقائی

پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات، 15 کونسل کی دوبارہ پولنگ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی پندرہ یونین کونسلوں میں دوبارہ پولنگ ھو گی۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخاب میں سات اضلاع میں پندرہ چیئرمین اور وائس چیئرمین اور اڑسٹھ جنرل کونسلرز کی نشستوں پر عدالتی فیصلوں، انتخابی نشانات کی غلط چھپائی اور لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے پولنگ نہیں ھو سکی جس کی وجہ سے ان پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ ان اضلاع میں چکوال میں تین یونین کونسلوں کے چئیرمین اور وائس چئیرمین ، فیصل آباد میں پانچ ، گجرات دو لاہور ایک ،قصور دو ، اوکاڑہ اور لاہور میں ایک ایک یونین کونسل شامل ہے۔اسی طرح یونین کونسلوں اور میونسپل کمیٹوں کے اڑسٹھ جنرل کونسلرز کی نشستوں پر بھی دوبارہ پولنگ ھو گی۔ پنجاب کے بارہ اضلاع میں ایک ہزار پانچ سو تریسٹھ چیئرمین اور وائس چیئرمین جبکہ دس ہزار پانچ سو اٹھارہ کونسلرز کی نشستوں پر بلدیاتی انتخابات ہو ئے، جن کے نتائج کو حتمی شکل دینے کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ، سلمیٰ کو مل گیا بلما،،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker