فن فنکار

اگنی پتھ کا پہلے روز سب سےزیادہ بزنس کاریکارڈ

ممبئی : دبنگ خان کا جادو لگتا ہے کہ ہرتیک کے روشن چہرے کے سامنے بجھ گیا ہے جب ہی تو اگنی پتھ نے ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز باڈی گارڈ سے چھین لیا ہے۔ ہرتیک روش، سنجے دت اور پریانکا چوپڑا جیسے اداکاروں پر مشتمل فلم اگنی پتھ نے پہلے ہی دن 25 کروڑ روپوں کا بزنس کرکے باڈی گارڈ کو حاصل ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گزشتہ برس سلمان خان کی باڈی گارڈ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی روز 21 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کرکے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم اب یہ اگنی پتھ کے پاس چلا گیا ہے۔ ناقدین جنھوں نے پہلے ہی فلم کی کامیابی کی پیش گوئی کر دی تھی کا کہنا ہے کہ یوم جمہوریہ پر بھارت میں چھٹی ہونے کی وجہ سے شائقین کی بڑی تعداد نے سنیماﺅں کا رخ کیا جس کے باعث باڈی گارڈ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker