تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:زمین کی تیاری جدید طرز پرکرکےگندم 25 نومبرتک کاشت کی جائے،قاضی ساجد

سنجھورو(نامہ نگار) زمین کی تیاری جدید طرز پر کر کے گندم 25 نومبر تک کاشت کی جائے تاکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔ قاضی ساجداسسٹنٹ ڈائرکٹر زرعی توسیع کھاتہ سنجھورو۔
تفصیلات:۔ سنجھورو میں علی اکبر گروپ کے تعاون سے زرعی توسیع کھاتہ کی جانب سے ایک سیمینار منعقد کیا کیا گیا جس میں زمینداروں کو زادہ سے زیادہ گندم کاشت کرنے کی ترغیب دی گئی۔ اس سیمینار سے اسسٹنٹ ڈائرکٹر ایگریکلچر سانگھڑہاشم سولنگی،قاضی ساجداسسٹنٹ ڈائرکٹر ایگریکلچر سنجھورو، علی اکبر گروپ کے زرعی ماہرین حبیب بیگ، تنویر اکرم ،منصور احمد اور دیگر نے شرکاء سے خطاب کیا جس میں آباد گاروں کو گندم کی کاشت کے جدید طریقے متعارف کرائے گئے۔اسسٹنٹ ڈائرکٹر ایگریکلچرسانگھڑ محمد ہاشم سولنگی نے زمین داروں کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے آباد گاروں کی سہولت کے لئے بیج کی گریڈنگ کی مشین مہیا کی گئی ہے جسے زمیندار معمولی کرائے پر زرعی آفیس سانگھڑ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت آبادگاروں کو جدید لیزر لیولر(زمین کو ہموار کرنے کی مشین) رعایتی قیمت میں مہیا کر رہی ہے جسکے زریعے عام زمیندار بھی استفادہ حاٖل کر سکتا ہے۔اسسٹنٹ ڈائرکٹر ایگریکلچر سنجھورو نے آباد گاروں کو کہا کہ وہ زرعی مشوروں کے لئے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں ان کی آفیس زمینداروں کے لئے ہر وقت کھلی ہے۔ اس کے علاوہ علی اکبر گروپ کے زرعی ماہرین حبیب اللہ بیگ نے شرکا کو بتایا کہ 25نومبر تک گندم کی بیجائی حکومت کے شفارس کردہ جنس TD-1، امداد۔2005،سحر،سر سبز، بھٹائی ، آباد گار 724393اور مہران۔89کی کاشت فی ایکڑ60کلو گرام کے حساب کریں تاکہ اچھی فصل حاصل کی جاسکے۔جبکہ انمول۔91، کرن۔957237TJ-83 کو 25نومبر کے بعد 70کلو گرام فی ایکڑ کے حساب سے کاشت کی جائے۔تنویر اکرم زرعی ماہر علی اکبر گروپ نے کہا کہ زمین کو نرم کرنے کے لئے علی اکبر گروپ کی جانب سے قدرتی نامیاتی کھاد متعارف کرائی گئی ہے جس کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں اس کھاد سے رمین کو نرم کرکے اچھی پیداوار حاسل کی جا سکتی ہے۔کیونکہ زمین نرم ہونے سے فصل کی بڑہوتری زیادہ ہوتی ہے جس سے پیداروار میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  “کروڑ روپیہ دیں،نواز شریف کی گھڑی لے جائیں”وزیر اطلاعات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker