شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی:پیپر دینے کیلئے آنے والی لڑکی اغوا

پتوکی:پیپر دینے کیلئے آنے والی لڑکی اغوا

پتوکی (تحصیل رپورٹر )پتوکی میں علامہ اقبال اوپن یونیور سٹی کا پیپر دینے کیلئے آنے والی لڑکی اقصیٰ نذیر اغوا۔سٹی پولیس پتوکی نے والد کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بشیر ٹاؤن پھولنگر کے رہائشی محمد نذیر کی غیر شادی شدہ بیٹی انیس سالہ اقصیٰ نذیر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا پیپر دینے کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پتوکی آئی ۔ساڑھے چار بجے پیپر ختم ہوا مگر بچی پانچ تک سکول سے باہر نہ آئی تلاش کرنے پر لڑکی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے اغوا ہونے والی لڑکی اقصیٰ نذیر کے والد محمد نذیر کی تحریری درخواست پر نامعلوم افراد کے خلا ف زیر دفعہ 365Bمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

یہ بھی پڑھیں  سیکرٹری داخلہ مشتاق گھمن کا تبادلہ کردیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری
error: Content is Protected!!