پاکستانتازہ ترین

شہبازشریف گھربیٹھ جائیں لوڈ شیڈنگ ختم ہو رہی ہے،احمد مختار

لاہور(نامہ نگار) وزیر پانی وبجلی احمد مختار نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف گھر بیٹھ جائیں لوڈ شیڈنگ اب ختم ہورہی ہے۔ وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا آج شام سے بجلی کی فراہمی معمول پر آنا شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی ہدایت ہے کہ رمضان کے ماہ مبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے۔ چو ہدری احمد مختار نے وزیر اعلی پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر میں بیٹھے ہوئے اچھے لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker