پاکستانتازہ ترین

چوہدری شجاعت کے حلقے سے الیکشن لڑوں گا، چوہدری احمد مختار

وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے اعلان کیا ہے کہ چوہدری شجاعت کے حلقہ این اے ایک سو پانچ سے الیکشن ضرور لڑیں گے، چاہے ان کے سامنے روایتی حریف ہو یا کوئی اور۔ رابطہ آفس گجرات میں گیاری سانحہ کے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ دوہری پالیسی اختیار کی۔ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ لانگ مارچ سے وزیراعظم کو ہٹالیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، اتحادی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے۔ احمد مختار نے کہا کہ نیٹو سپلائی پر امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا جب تک امریکا معافی نہیں مانگتا اس وقت تک نیٹو کی سپلائی نہیں کھولی جائے گی۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ جنرل کیانی نے کہا ہے کہ وہ آخری دم تک سیاچن میں جوانوں کی تلاش جاری رکھیں گے، جب تک آخری فوجی نہیں مل جاتا آپریشن بند نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  رکن پارلیمنٹ کی اہلیت کا فیصلہ صرف اسپیکرکی صوابدید ہے۔اعتزازاحسن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker