پاکستانتازہ ترین

احمد مختار نے وزارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پانچ  پاور کمپنیاں ایندھن  کی عدم دستیابی  کے باعث بند ہوگئیں۔  وفاقی وزیرپانی وبجلی اور ایم ڈی رسول خان محسود کا تنازع طول پکڑ گیا،احمد مختار نے وزارت چھوڑنے کی ھمکی دے دی۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیراحمد مختارکا کہنا ہے کہ بجلی کے شارٹ فال کی بڑی وجہ این ٹی ڈی سی کی ناقص کاکردگی ہے۔نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ایم ڈی رسول خان محسود کوناقص کارکردگی کی بنیاد پرہٹایا تھا،، رسول خان محسود رہے گا یا میں رہوں گا۔ ذرائع کے مطابق پانچ پاورکمپنیاں ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث بند ہو گئیں،، جن میں کیپکو، سیف، سفائر،اورینٹ اورہلمور شامل ہیں۔اس سے1171 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، کیپکو کا ایک پاور یونٹ فنی خرابی کے باعث بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker