پاکستانتازہ ترین

بجلی بھی دیں گے،امریکہ گیس پائپ لائن نہیں روک سکتا:احمدی نژاد

 اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل)ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین گیس پائپ لائن کا منصوبہ تیزی سے تکمیل کی طرف پہنچ رہا ہے۔ امریکہ کا کوئی دباو اس منصوبے کو مکمل کرنے سے نہیں روک سکتا۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پائپ لائن کا منصوبہ 2014 ءتک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ ایران پاکستان کو ایک ہزار میگا واٹ بجلی بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مثالی ہیں اور مختلف معاملات کو حل کرنے کے لئے دونوں ممالک کے مابین بات چیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ انہوں نے دہشت گرد تنظیم جند اللہ کے بارے میں بات کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ ان دہشت گردوں کی کاروائیوں کا فائدہ کسے پہنچ رہا ہے۔ ایک سوا ل پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دلیر قوم ہے اور مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم حالات خراب کرنے والوں کی نشاندہی کرنا ضروری ہے۔غیر ملکی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ محمود احمدی نژاد نے پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ یہودیوں کو دنیا کی بزدل ترین قوم کا خطاب دیتے ہوئے ایران کے صدر نے کہا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنا چاہتا ہے مگر یہ کسی بچے کی خواہش کی طرح ہے۔ایرانی قوم اپنا دفاع بہتر طریقے سے کرنا جانتی ہے۔ اسرائیل آج تک حزب اللہ اور حماس کو شکست نہیں دے سکا۔ احمدی نژاد نے فلسطین میں آزادانہ انتخابات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں  شیخ رشید کی دھمکی کام آگئی، راستوں میں لگے کنٹینرز ہٹادیئے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker