پاکستانتازہ ترین

چوہدری احمد مختار کے بھائی چوہدری احمد سعید ن لیگ میں شامل

لاہور(نامہ نگار)  پاکستانی وزیرپانی وبجلی اورپیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری احمد مختار کے بھائی چوہدری احمد سعید نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ چوہدری احمد سعید نے آج صبح ماڈل ٹاوٴن لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے ۔
لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں خفیہ رکھی گئی اس ملاقات کا دورانیہ قریبا ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا ، ملاقات میں گجرات کی سیاست سمیت اہم معاملات پرتبادلہ خیال ہوا۔ جس کے بعد ن لیگ نے اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہےکہ چوہدری احمد سعید کی شمولیت سے ن لیگ گجرات میں مضبوط ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ چوہدری احمد سعید کو آئندہ انتخابات میں ان کے بھائی چوہدری احمد مختار اورچوہدری برادران کے خلاف بھی امیدوار کے طور پر سامنے لا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دنیا بھر میں سماجی رابطے کی اہم ویب سائٹس کے لنک ڈاؤن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker