پاکستانتازہ ترین

اسامہ کی ہلاکت میں پاکستانی حکومت اور فوج کا ہاتھ ہے،احمد مختاروزیر دفاع

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت میں پاکستانی حکومت اور فوج کا ہاتھ ہے۔ایک برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کو موبائل سم کی مدد سے تلاش کیا گیا تھا۔جس سم کی مدد سے اسامہ کا پتہ چلایا گیا اس سم سے کبھی کبھی کال ملائی جاتی تھی اور ایک یا دو بول کے بعد اس سم کو بند کر دیا جاتا تھا جس کے بعد سم سے متعلق مزید معلومات کی گئیں۔احمد مختار کا مزید کہنا ہے کہ اگر امریکا کو کوئی مواد اردو زبان میں ملا تو وہ مواد پاکستان کو دے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button