شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / Uncategorized / توہین عدالت پر ن لیگ کے 4 رہنماؤں کو سزا، احسن اقبال نے معافی مانگ لی

توہین عدالت پر ن لیگ کے 4 رہنماؤں کو سزا، احسن اقبال نے معافی مانگ لی

لاہور(مانیٹرنگ سیل) قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے پر لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگ کے سابق ایم این اے سمیت 4 افراد کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی، سزا کے بعد شیخ وسیم نااہل ہوکر الیکشن کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئے۔ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ توہین عدالت کیس میں لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا، قصور میں ریلی نکالنے والوں کو جیل بھجوادیا، نون لیگ کا ایک اور امیدوار نااہل ہوگیا۔ ایک ماہ کیلئے جیل جانیوالوں میں نون لیگ کے سابق ایم این اے شیخ وسیم شامل ہیں جبکہ جمیل خان، ناصر خان اور لطیف کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔ تمام مجرموں کو عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا گیا، شیخ وسیم این اے 137 قصور سے ن لیگ کے امیدوار بھی تھے، تاہم سزا کے بعد وہ عوامی عہدے کیلئے نااہل ہوگئے ہیں۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء شیخ وسیم نے کہا کہ اس حلقے سے اب میرا بیٹا الیکشن لڑے گا، فیصلہ اللہ کی عدالت پر چھوڑتے ہیں۔ توہین عدالت کی درخواست میں احسن اقبال بھی عدالت میں پیش ہوئے، سابق وزیر داخلہ نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگی، فاضل جج نے ریمارکس دئیے اس کا ذکر آپ کے تحریری جواب میں نہیں۔ عدالت نے احسن اقبال کو 2 جولائی کو ترمیم شدہ جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی

error: Content is Protected!!