پاکستانتازہ ترین

سی پیک پر صوبوں کے تحفظات ختم ہو چکے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کمیشن احسن اقبال کا کہنا ہےکہ اقتصادی راہداری پر صوبوں کے تحفظات ختم ہو چکے ہیں،سی پیک منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کرنے کے لئے وزیر اعظم جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔ سی پیک سے متعلق اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سی پیک پرمکمل اتفاق رائے موجود ہے،تمام تحفظات ختم ہو چکے ہیں۔ سی پیک منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کرنے کے لئے وزیر اعظم جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے جس میں قومی اور صوبائی جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا بیجنگ میں ہونیوالا چھٹی جے سی سی کا اجلاس قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کا مظہر تھا، گوادر کے حوالے سے تحفظات کا ازالہ کرنے کے لئے قومی اور صوبائی قیادت کی مشاورت سے قانون سازی کی جائے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ چین کی جانب سے اتنے بڑے پیمانے پر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری پاکستان پراس کے اعتماد کا ثبوت ہے،سی پیک نہ صرف قومی ترقی کا منصوبہ ہے بلکہ اس سے پسماندہ علاقوں بالخصوص کے پی اور بلوچستان کے عوام کو ترقی کے مواقع میسر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button