پاکستانتازہ ترین

کمیشن کا قیام محض ایک صوبے کیلئے نہیں ہونا چاہئے،احسن اقبال

اسلام آباد(بیوروچیف) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت جنوبی پنجاب کی تقسیم کی آڑ میں سندھ کو تقسیم کرنا چاہتی ہے، ایسا نہیں ہونے دیں گے، کمیشن بنانا ہے تو محض ایک صوبے کا کمیشن نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی نے جنوبی پنجاب، بہاولپور، ہزارہ اور فاٹا صوبوں کے قیام کیلئے قرارداد دی ہے۔ پارلیمانی کمیشن میں ہزارہ صوبے کو نکال دیا گیا جہاں کے لوگوں نے جد و جہد کی ہے، کسی ایک صوبے کی تقسیم کو نشانہ بنانے سے سیاسی ایجنڈے کی بو آتی ہے، نئے صوبے قومی فریم ورک کے اندر بنائے جائیں، نئے صوبوں کے قیام سے سینٹ میں نشستوں کا توازن تبدیل ہو گا، وسائل کی تقسیم پر جھگڑے ہوں گے اور وفاق کمزور ہو گا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا اٹھارویں ترمیم کے وقت نئے صوبوں پر حکومت کا موقف کچھ اور تھا ،لیکن اب انتخابی عمل شروع ہونے پر یہ موقف بدل گیا ہے، کچھ سیاسی قوتیں پنجاب کا کندھا استعمال کر کے سندھ کی تقسیم چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button