تازہ ترینعلاقائی

کسان بورڈ صوبہ خیبر پختونخواہ کے سینکڑوں کارکن اسلام آ باد کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کریں گے ۔

لاہور (پریس ریلیز) کسان بورڈ صوبہ خیبر پختونخواہ کی صوبائل مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت صدر صوبہ خیبر پختونخواہ رضوان اللہ خاں مہمند منعقد ہوا جس میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے مجلس عاملہ کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس کے بعد رضوان اللہ خاں نے اعلان کیا کہ وہ کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین خاں کی کال پر اسلام آ باد میں13نومبر سے 15نومبر تک لگائے جانے والے احتجاجی کیمپ میں سینکڑوں کسانوں کے ہمراہ شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سیزن میں تمباکو کے کاشتکاروں کو کم قیمت ملنے کی وجہ سے سات ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا حکومت نے تمباکو کی قیمت 183روپے فی کلو گرام مقرر کی تھی مگر کسانوں کو بازار میں 121روپے فی کلو گرام سے بھی کم قیمت ملی جو پیدا واری لاگت کے حساب سے انتہائی کم ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ تمباکو کی قیمت 250روپے فی کلو گرام مقرر کی جائے ۔ انہوں نے حکومت کی گنے کی مقرر کردہ قیمت 170 فی من کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ سیزن کے لئے کماد کی قیمت دو سو اسی روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کیا اور زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے بجلی کا مناسب فلیٹ ریٹ مقرر کرنے پر زور دیا ، انہو ں نے اعلان کیا کہ وہ کسانوں کے مطالبات منوانے کے لئے تیرہ نومبر کو اسلام آ باد کیمپ میں شریک ہونگے

یہ بھی پڑھیں  خواجہ سعد رفیق کی غنڈہ گردی کا لفظ استعمال کرنے پرتحریک انصاف کے ارکان سے معذرت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker