پاکستانتازہ ترین

احتساب بل مسلم لیگ ن کے حوالے کر دیا گیا

اسللا م آباد(بیوروچیف) حکومت نے احتساب بل پر اتفاق رائےکے لیے ترمیم شدہ مسودہ مسلم لیگ نون کے سپرد کردیا ہے ۔اور توقع ظاہر کی ہے مجوزہ احتساب بل کے مسودے پر اتفاق ہوجائےگا۔پیپلز پارٹی کے وزراء خورشید شاہ ،نوید قمراورفاروق ایچ نائیک پر مشتمل کمیٹی نے لیگی رہنماؤں اسحاق ڈار،خواجہ آصف ،سینٹر پرویز رشیدسے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی ۔جس میں ترمیم شدہ احتساب بل کامسودہ پیش کیاگیا۔میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا حکومت اتفاق رائے سے قانون سازی چاہتی ہے ۔ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملاقات کا ایک نکاتی ایجنڈاتھامسلم لیگ ن حکومتی احتساب بل کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرے گی ۔ ساٹ اس موقع پرفاروق ایچ نائیک نے احتساب بل کو سیاسی انتقامی کارروائیوں کیخلاف ڈھال قراردیا۔ دونوں جماعتوں کےرہنماؤں نےدیگر معاملات پر بھی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پشین:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیو کنٹرول روم میں شکایات سن رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker