تازہ ترینعلاقائی

اے آئی جی سندھ کاب یٹا بھی پاک بحریہ کے ڈاکیارڈ پر حملے میں ملوث نکلا

کراچی(مانیٹرنگ سیل) کراچی پولیس کے سربراہ اے آئی جی غلام قادر تھیبو نے انکشاف کیا ہے کہ ہفتے کے روز پاک بحریہ کے ڈاکیارڈ پر حملے میں اے آئی جی سندھ شیر جاکھرانی کا بیٹا اویس جاکھرانی بھی ملوث تھا۔ میڈیا  کے مطابق اے آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ ڈاکس تھانیکی حدود سے ملنے والی لاش نیوی ڈاکیارڈ پرحملہ کرنیوالے کی ہے، ہفتے کے روز پاک بحریہ کے ڈاکیارڈ پر جو حملہ کیا گیا اس میں ہلاک ہونے والا ملزم اویس جاکھرانی اسسٹنٹ ٹو آئی جی شیر جاکھرانی کا بیٹا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اویس جاکھرانی نے 4 ماہ قبل نیوی کی ملازمت چھوڑی تھی، شواہدسیلگتاہیاویس جاکھرانی نیساتھیوں کے ہمراڈاکیارڈ پرحملہ کیا، اویس جاکھرانی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا، 3 پولیس افسران نے اویس جاکھرانی کی لاش وصول کی۔ واضح  رہے کہ گزشتہ روز پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ہفتے کی شب نامعلوم حملہ آوروں نے جدید اسلحہ سے لیس ہو کر نیوی ڈاکیارڈ پر حملہ کیا اور  ڈاکیارڈ میں داخلے کی کوشش کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 حملہ آور ہلاک جب کہ 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔  دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک افسر شہید جب کہ 6 جوان زخمی بھی ہوئے

یہ بھی پڑھیں  سکھر اور بہاولپور کی جیلوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker