پاکستانتازہ ترین

ایفی ڈرین کوٹہ کیس:حنیف عباسی کی عبوری ضمانت منظور

راولپنڈی(نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے بنچ کے جسٹس مقبول باجوہ،جسٹس علی باقر بدفی پر مشتمل ڈویژن کے بنچ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی عبوری ضمانت بارہ ستمبر تک منظور کر کے اینٹی نارکوٹکس فورس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرنے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔حنف عباسی نے اپنے خلاف درج نائن سی مقدمے میں اپنے وکیل سردار اسحاق خان کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف سیاسی مخالفت کی بنیاد پر ان کا سیاسی حریف شیخ رشید احمد نے جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔تاکہ حنیف عباعی کو اس مقدمے کے ذریع سیاسی افق سے ہٹادیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button