پاکستانتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کا آج سے آغاز

aiouاسلام آباد :علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2013ء کے میٹرک سے ایم اے ،ایم ایس سی تک کے مختلف پروگرامز کے داخلوں کا آغاز آج بروز  پیر 21 جنوری سے ہوگا۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاء الحسنین نے کہا کہ سمسٹر بہار 2013ء میں پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے تمام سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کمیپسز اور رابطہ دفاتر پر دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داخلہ فارم مع مقررہ فیس بینک الفلاح ، حبیب بینک لمیٹڈ ،فرسٹ ویمن بینک اور الائیڈ بینک کی تمام اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکیں گے ۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر دستیاب ہیں

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف فتح پر مبارکباد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker