پاکستان

ایئربلیو حادثہ کیس،سیکرٹری دفاع اورسیکریٹری قانون کو نوٹس

پشاور(ڈیسک نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے ایئر بلیو طیارہ حادثہ کیس میں وفاقی سیکریٹری دفاع اور سکریٹری قانون کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس سید وقار پر مشتمل بینچ نے طیارہ ایئر بلیو کیس کی سماعت کی۔ گذشتہ سماعت پر عدالت عالیہ نے حکم دیا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے۔ تاہم نوے روز گزر جانے کے باوجود بھی متاثرین کو معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔ جس پر عدالت نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری قانون کو توہین عدالت کا نوٹسز جاری کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور میں پی آئی اے کے دو طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker