پاکستان

بجلی کا بحران،ایئرکنڈیشنرکے استعمال پر50فیصد پابندی پرغور

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾ملک میں جاری بجلی کے بحران کی شدت کے پیش نظر گرمیوں میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے گھروں اور کمرشل صارفین کے ایئر کنڈیشنر کے استعمال پر 50 فی صد پابندی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ ایئرکنڈیشنر کے استعمال پر پچاس فیصد پابندی کے لئے متعلقہ حکام سے مشاورت جاری ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس نہ ملنے سے بدترین صورت حال کا سامنا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں جب تک وی وی آئی پیز اور کراچی میں مساوی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی بہتری نہیں آ سکتی۔ ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کے بجلی آلات اور دیگر اشیا خراب ہونے لگی ہیں۔ شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے زائد ہو گیا ہے۔اس وقت بجلی کی پیداوار 9 ہزار جبکہ طلب 14 ہزار میگاواٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کرونا کا خوف یا ایک مثال، وزیراعظم کا مولانا طارق جمیل کو سینے پر ہاتھ رکھ سلام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker