پاکستانتازہ ترین

ملک کے تمام ایئرپورٹس کوریڈالرٹ کردیاگیا

کراچی(نمائندہ خصوصی)  وزارت دفاع نے پشاور ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ملک کے تمام ایئرپورٹس کی انتظامیہ اورمتعلقہ فورسزکوریڈ الرٹ کردیاہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزارت دفاع نے سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے حکام کوہدایت کی ہے کہ وہ تمام ایئرپورٹس اوران کے اطراف کارپارکنگ ایریاکوسختی سے مانیٹرکریں اور مسافروں اوران کے سامان کی چیکنگ کویقینی بنایاجائے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام ایئرپورٹس ریڈالرٹ ہیں۔دریں اثناکراچی سے پشاورجانے والی  پرواز پی کے305کو کراچی ایئرپورٹ پر روک دیاگیا، اس پروازکوکراچی سے ہفتے کی شام  7بجے پشاور روانہ ہوناتھا۔ پی آئی اے حکام کے مطابق پشاور ایئرپورٹ کلیئر ہونے تک پروازکو پشاور جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  کسی کو پاکستان بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پرویز رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker